Live Updates

سول ملٹری تعلقات میں موجود خلیج میں تیزی سے کمی واقع

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے متفقہ طور پر آئی ایس آئی کا سربراہ تعینات کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پسندیدہ افسر کو ترقی دینے کی بجائے میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کیلئے منتخب کیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:37

سول ملٹری تعلقات میں موجود خلیج میں تیزی سے کمی واقع
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2018ء) سول ملٹری تعلقات میں موجود خلیج میں تیزی سے کمی واقع، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے متفقہ طور پر آئی ایس آئی کا سربراہ تعینات کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو حالیہ دنوں میں پروموشن دی گئی ہے۔

اس سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ جبکہ جنرل نوید مختار کی ریٹائرمنٹ پر جنرل عاصم منیر آئی ایس آئی چیف تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ سول ملٹری تعلقات میں موجود خلیج میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری ہے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے متفقہ طور پر آئی ایس آئی کا سربراہ تعینات کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مشترکہ انتخاب ہیں اور اب آئی ایس آئی میں جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار 25 اکتوبر کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار پچھلے دو سال سے آئی ایس آئی کی سربراہی کر رہے تھے۔

دفاعی امور کے تجزیہ کار اکرام سہگل نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک بہت پسندیدہ افسر تھے جو ان کی یونٹ سے تھے لیکن آرمی چیف نے ان کو پروموٹ نہیں کیا ان کے لئے یہ مشکل فیصلہ ہوگا لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے سامنے ہر چیز میرٹ ہے اس سے فوج کو بہت فرق پڑا ہے اور فوج کی کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے۔ جنرل باجوہ نے اپنی ذاتی ترجیح یا تعلق کو بھی سامنے نہیں رکھا اور اس کے اثرات پوری فوج پر نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آئی ایس آئی کی بڑی معاونت کی اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ آئی ایس آئی میں ایک اور درخشاں باب کا اضافہ کریں گے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ سکول سے فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ لیفٹیننٹ کرنل کی حیثیت میں سعودی عرب میں بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے سیاچن میں ڈویژن کی کمانڈ کی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر فوج میں ایک سخت افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات