پاکستانی پاسپورٹ 2018 میں اب تک کی سب سے کمزور پوزیشن پر آگیا

پاکستانی پاسپورٹ105 ویں نمبر کے ساتھ دنیا کا تیسرا کمزور پاسپورٹ بن چکا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:03

پاکستانی پاسپورٹ 2018 میں اب تک کی سب سے کمزور پوزیشن پر آگیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11 اکتوبر 2018ء ) :پاکستانی پاسپورٹ 2018 میں اب تک کی سب سے کمزور پوزیشن پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی قدر منزل میں گزرتے دن کے ساتھ کمی ہوتی جارہی ہے۔اس حوالے سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا تیسرا کمزور ترین پارسپورٹ ہے۔ دنیا کے کمزور پاسپورٹس میں پاکستان 104 نمبر پر موجود ہے ۔

پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ملکوں میں ویزا فری انٹری حاصل ہے۔اسی طرح 105 ویں نمبر پر صومالیہ اور شام کا پاسپورٹ موجود ہے جب آخری نمبر پر سب سے کمزور ترین پاسپورٹ عراق اور افغانستان جیسے ممالک کے ہیں۔2006 سے لے کر اب تک پاکستانی پاسپورٹ کو مکمل زوال کا سامنا کرنا پڑا یے اور ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ گرین پاسپورٹ کی قدر ومنزلت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

2006 میں پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 79 ویں نمبر پر موجود تھا مگر گرتے گرتے پھر 102ویں نمبر پر آ گیا۔تاہم 2013 میں اس پاسپورٹ کی وقعت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا اور یہ 100 کے نمبروں سے نکل کر 93 ویں پوزیشن پر چلا گیا تاہم اب یہ دنیا کا تیسرا کمزور پاسپورٹ ہے یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ تھا۔