سمندری روڈ پر پیپسی کولا فیکٹری کی طرف سے سڑک پر قائم کی گئی تجاوزات مسمار

جمعرات اکتوبر 23:53

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرانسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سمندری روڈ پر پیپسی کولا فیکٹری کی طرف سے سڑک پر قائم کی گئی تجاوزات مسمارکردیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم نے آپریشن کی نگرانی کی اور پولیس فورس کی موجودگی میں ٹیموں نے دوران کارروائی سڑک سے فیکٹری کے بوائلرز،تھہڑے،دیواریں اوردیگرپختہ وعارضی تجاوزات ختم کرادیں۔

اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے اور کسی کو حد سے تجاوز نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پیپسی کولا فیکٹری کی انتظامیہ کو تجاوزات از خود ختم کرنے کے لئے وارننگ دی گئی تھی لیکن ان کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی اورسرکاری رقبہ واگزار کرانے میں مزاحمت کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔