بیرون ملک جانے والے پاکستانی پریشان

ملک بھر میں پاسپورٹ کا اجراء غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات اکتوبر 22:24

بیرون ملک جانے والے پاکستانی پریشان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11 اکتوبر 2018ء ):حکومت پریشان ، ملک بھر میں پاسپورٹ کا اجراء غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا۔پاسپورٹ کی چھپائی کے لیے استعمال ہونے والی متعدد مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق نئی حکومت ایک اور پریشانی میں پھنس گئی، ملک میں پاسپورٹ کا اجرا بحران کا شکار ہو گیا۔شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے خوار ہونے لگے، 2 لاکھ پاسپورٹ پرنٹ نہ ہو سکے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق پاسپورٹ کی چھپائی کرنے والی 4 مشینیں کام نہیں کر رہی ہیں جس کے باعث یہ بحران سر اٹھا رہا ہے۔۔

(جاری ہے)

مشینیں مسلسل خراب ہو رہی ہیں اور یہ غفلت کی انتہا ہے کہ تاحال متعلقہ حکام غفلت کی نیند سو رہے ہیں اور کوئی اس پر ہنگامی اقدامات اٹھانے والا نہیں ہے،حکام کو تب ہوش آیا ہے جب بیک لاگ میں پڑے پاسپورٹ کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ارجنٹ فیس جمع کرانے والوں کو عام طور پر 4 دن میں پاسپورٹ ملتا تھا لیکن اب 2 سے 3 ہفتے بعد پاسپورٹ دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب نارمل فیس کیساتھ 14 دونوں میں ملنے والے پاسپورٹ اب کئی ہفتوں میں بھی تیار نہ ہو سکے۔