Live Updates

عمران خان تبدیلی کے نعرے کے سوائے عوام کو کچھ ریلیف نہیں دے سکے ہیں، سید فرخ شاہ

پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کام کیا ہے ، شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام کی بے لوث خدمات کرینگے،رکن اسمبلی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تبدیلی کے نعرے کے سوائے عوام کو کچھ ریلیف نہیں دے سکے ہیں پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کام کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام کی بے لوث خدمات کریگی ، علاقہ مکینوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور ان مسائل کو حل ہم نے ہی کرنا ہے عوام کا تعاون رہا تو سندھ سمیت سکھر کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں کھڑا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو پنڈ کے علاقے کمہار محلہ میں علاقہ معززین لالہ احمد علی پٹھان ، صداحسین ، راجو اعوان ، شوکت علی پٹھان ، محمد علی پٹھان و دیگر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے اعزازیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو، یوسی چیئرمین غلام مرتضی گھانگھرو و دیگر عہدے دار موجود تھے قبل ازیں انہوں نے نیو پنڈ کے مختلف علاقوں میں تعزیت کی اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا مغفرت کی اللہ مرحومین کو بلند درجات عطا فرمائے ، اعزازیہ سے خطاب کرتے ہوئے سید فرخ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے لیکر نچلی سطع تک پی پی کا پر کارکنان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کے مسائل حل کرنے کی جستجو میں مگن ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات