Live Updates

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے دوران عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی دیکھنے کو ملی

رجسٹریشن مرحلہ سات اضلاع بشمول اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ، اب تک ایک لاکھ 25 ہزار فارم ڈاون لوڈ ہو چکے ہیں، پروگرام لانچ ہوتے ہی دنیا بھر سے بیک وقت 2 لاکھ لوگوں نے نادرا ویب سائیٹ پر رسائی حاصل کی اور ایک سیکنڈ میں 10 ہزار ہِِٹس موصول ہوئیں

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:59

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے دوران عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی دیکھنے کو ملی۔ رجسٹریشن مرحلہ سات اضلاع بشمول اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔

فارم ڈائون لوڈ کرنے کیلئے نادرا کی ویب سائیٹ پر غیر معمولی ٹریفک رہی۔ واضح رہے کہ نادرا فارم کی کوئی فیس نہیں ہے، جبکہ فارم 250 روپے بمع رجسٹریشن فارم مختص کردہ نادرا دفاتر میں جمع ہوں گے۔ 22 اکتوبر 2018ء کو فارم وصولی کا آغاز تمام اضلاع بشمول اسلام آباد میں پٴْروقار تقریبات سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ہر طبقے کے لوگوں کو فوری طور پر رہائشی سہولیات میسر آ سکیں گی۔

عوام کے لئے اپنا گھر سکیم مناسب قیمت اور آسان اقساط پر بہترین رہائش، بجلی گیس و پانی کی سہولیات، تمام ضروریات زندگی سے آراستہ اعلیٰ معیار کا تعمیراتی مواد اور بہترین ماحول کی ضمانت ہو گا۔ رہائشی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح و ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر 50 لاکھ گھروں کی تعمیر پر مشتمل نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا جس میں اب تک ایک لاکھ 25 ہزار فارم ڈاون لوڈ ہو چکے ہیں۔ پروگرام لانچ ہوتے ہی دنیا بھر سے بیک وقت 2 لاکھ لوگوں نے نادرا ویب سائیٹ پر رسائی حاصل کی اور ایک سیکنڈ میں 10 ہزار ہِِٹس موصول ہوئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات