اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کی امریکہ میں بطورسفیرتعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:59

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کی امریکہ میں بطورسفیرتعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی سول سرونٹ نہیں ہے یہ تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ سیاسی تعیناتیاں ہیں وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کرسکتا ہے، قانون بتائیں سول سرونٹ کے علاوہ سفیرتعینات نہیں ہوسکتا،یہ ایگزیکٹیوکا اختیار ہے، وہ کرسکتے ہیں،چیف ایگزیکٹو نے کچھ سوچ سمجھ کے لگایاہے ،یہ عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتی ۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ علی جہانگیرکے خلاف نیب ریفرنس چل رہاہے۔عدالت نے کہا کہ نئی حکومت آئی ہے وہ اس معاملے کودیکھے گی ۔عدالت نے علی جہانگیرصدیقی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔