Live Updates

آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعہ 12 اکتوبر 2018 00:01

آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق صاف اور سرسبز ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیاں بنانے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں درخت کاٹ دیئے گئے جبکہ سابقہ حکومت نے اس مسئلہ کی طرف کوئی توجہ نہ دی۔

انہوں نے کہا کہ صاف ماحول کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں نوجوانوں اور مذہبی رہنمائوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے جس کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات