Live Updates

کھربوں روپے کے لوٹ کے پیسے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے،

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لوگ اور بیورو کریٹس جو پیسہ لوٹ کر باہر لیکر گئے ہیں وہ واپس لیکر آئیں گے، نیب پر دبائو نہیں ڈالا بلکہ یہ کہا ہے کہ بلا امتیاز احتساب کیا جائے پنجاب کے وزیر برائے ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 12 اکتوبر 2018 00:02

کھربوں روپے کے لوٹ کے پیسے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور لوٹی ہوئی ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) پنجاب کے وزیر برائے ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے لوٹ کے پیسے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لوگ اور بیورو کریٹس جو پیسہ لوٹ کر باہر لیکر گئے ہیں وہ واپس لیکر آئیں گے، نیب پر دبائو نہیں ڈالا بلکہ یہ کہا ہے کہ بلا امتیاز احتساب کیا جائے۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 36 سال سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں بڑی جماعتوں نے جوگند ڈالا اور بے دردی کے ساتھ قرضے لئے، اب یہ جوکچھ بھی ہو رہا ہے یہ ان دونوں جماعتوں کا کیا دھرا ہے، تحریک انصاف کا کیا دھرا نہیں ہے، ہم کو ابھی صرف 6 ہفتے ہوئے ہیں، ہم دو تین سال کے بعد جوابدہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجرم اور ملزم یہ دو پارٹیاں ہیں جنہوں نے اس معاملے کا کوئی حل نہیں ڈھونڈا کہ ملکی قرضوں کوکس طرح اتارنا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی معیشت آئی سی یو میں ملی، ہم نے قرضے پر قرضہ نہیں لینا بلکہ ہم اس معاملے کا مستقل حل ڈھونڈیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پیسہ و اپس لانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہم سیاسی انتقام نہیں لے رہے بلکہ یہ چیئر مین نیب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا لگایا ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی پر دبائو نہیں ڈالا بلکہ یہ کہا ہے کہ بلا امتیاز احتساب کیاجائے۔ آئی ایم ایف سے تاریخ کا سب سے بڑا بیل آئوٹ پیکج لینے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جوکچھ بھی ہوگا قوم کے سامنے ہوگا، ہم کھربوں روپے کے لوٹ کے پیسے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے لوگ اور بیورو کریٹس جو پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ہیں وہ واپس لیکر آئیں گے، یہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات