Live Updates

مولانا فضل الرحمان نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

وزیراعظم کو خودکشی سے بچانے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے،مولانا فضل الرحمان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:43

مولانا فضل الرحمان نے نیا شوشہ چھوڑ دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 اکتوبر 2018ء) :مولانا فضل الرحمان نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے وزیراعظم کو خودکشی سے بچانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج کل اپنے بیانات کے باعث میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں۔آج انہوں نے ایسا ہی ایک شوشہ چھوڑتے ایک بار پھر میڈیا کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو خودکشی سے بچانے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔وہ این اے 35بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خا ن کے حوالے سے ایک انوکھی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف سے قرض نہیں لوں گا، قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا ، میر ی تجویز ہے کہ ایک فورس تشکیل دی جائے کہیں عمران خان خودکشی نہ کرلے انہیں بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے،صوبے کے عوام ضمنی انتخابات میں پچیس جولائی کا بدلہ لیں گے اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو شکست سے دو چار کریں گے، حکومت کو آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے لوگوں کی امیدیں خاک میں ملا دی ہیں، مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے، معاشی مستقبل داو پر لگادیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ این اے 35 بنوں پر وزیر اعظم عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے اور اس حوالے سے حلقے میں سیاسی درجہ حرارت بھی عروج پر ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات