لیگی رکن اسمبلی الیاس چنیوٹی بھی قبضہ گروپ نکلے

ضلعی انتظامیہ نے ایک ہی دن میں 4 ارب روپے کی زمین واگزار کروا لی

جمعہ اکتوبر 00:00

لیگی رکن اسمبلی الیاس چنیوٹی بھی قبضہ گروپ نکلے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 اکتوبر 2018ء) :ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک ہی دن میں لیگی رکن اسمبلی الیاس چنیوٹی سے 4 ارب روپے کی زمین واگزار کروا لی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2 اکتوبر سے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کررکھا ہے ۔اس آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں کنال قیمتی اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔

اب تک مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما تجاوزات کے دھندے میں ملوث نکلے ہیں جن کی غیر قانونی پراپرٹیز کو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مسمار کر چکے ہیں۔ ایسے ہی رکن اسمبلی افضل کھوکھر تھے۔افضل کھوکھر کا ڈیرہ بھی تجاوزات کے زمرے میں آتا تھا جسے کچھ روز قبل جوہر ٹاون انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے مسمار کردیا ۔تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے افضل کھوکھر کا کہنا تھا انکی کوئی بھی جائیداد غیر قانونی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے لیگی رکن اسمبلی الیاس چنیوٹی سب پر بازی لے گئے۔یگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کے قبضہ سے 4 ارب مالیت کی اراضی واگزار کرا لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب قیمتی کمرشل اراضی پر تعمیرات مسمار کردیں، ہیوی مشینری سے ہوٹل اور ملحقہ دوکانیں گرا دیں گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان کے مطابق قیمتی کمرشل وقف اہل اسلام اراضی پر لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی 3 دہائیوں سے قابض تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔