Live Updates

خیبرپختونخوامیں ایک قومی اور9 صوبائی حلقوں پر ضمنی الیکشن پرسوں ہوگا،

50 امیدوارمدمقابل ہوںگے،20 لاکھ 29ہزاررجسٹرڈ ووٹرزاپنے حق رائے دہی کااستعمال کریںگے،ڈیڑھ ہزار پولنگ سٹیشنزاور5 ہزارپولنگ بوتھ قائم پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام5 بجے تک جاری رہے گا،پاک فوج سمیت پولیس اوردیگراداروں کے اہلکارتعینات ہوں گے تمام حلقوں پر حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے مابین کاٹنے دار مقابلہ متوقع

جمعہ 12 اکتوبر 2018 10:54

خیبرپختونخوامیں ایک قومی اور9 صوبائی حلقوں پر ضمنی الیکشن پرسوں ہوگا،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوامیں ایک قومی اور9صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخابات پرسوں اتوار کوہوں گے۔ 50 سے زائد امیدوار مدمقابل ہوںگے، 20لاکھ 29ہزار963 ووٹرزاپناحق رائے دہی کااستعمال کریںگے جس کیلئے ایک ہزار555پولنگ سٹیشنزاورپانچ ہزار7پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق (کل)اتوار کو ملک بھرمیں ضمنی الیکشن منعقد ہوں گے۔

خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این ای35بنوں کی نشست جوکہ وزیراعظم عمران خان نے خالی کی تھی،سمیت9صوبائی حلقوں جن میں پی کے 3سوات ،پی کی7سوات ، پی کی44صوابی ،پی کی53مردان،پی کی61نوشہرہ ،پی کی64نوشہرہ ،پی کی78پشاور،پی کی97ڈی آئی خان اورپی کی99ڈی آئی خان شامل ہیں ،پرضمنی الیکشن ہوگا ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات کے دن ایک قومی اور9صوبائی حلقوں میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد20لاکھ29ہزار963ہے جن میں مردوں کی تعداد 11لاکھ51ہزار489جبکہ خواتین کی تعداد8 لاکھ78ہزار474ہے ،جن کیلئے ایک ہزار555پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ اسی تعداد میں پزیزائیڈنگ افیسرزتعینات کئے جائینگے۔

مردان کیلئے 619پولنگ سٹیشنز ،536خواتین کیلئے اور400کمبائن ہوںگے اسی طرح2ہزار774مردوں کیلئے،دوہزار233خواتین کیلئے یعنی کل پانچ ہزار7پولنگ بوتھ بنائے جائینگے جبکہ اسی تعداد میں اسسٹنٹ پزیزائیڈنگ افیسرزاورپولنگ افیسرزتعینات کئے جائینگے پولنگ کاعمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گا۔دوسری جانب 12اور13اکتوبرکی درمیانی رات سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے ہرقسم کی انتخابی مہم اورجلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تمام حلقوں پر حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔صوبائی دارالحکومت کے واحدحلقہ پی کی78پشاور میں قائم ہونیوالی117پولنگ اسٹیشن پردوہزار اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیںگے۔ اس حلقے میں 35 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین جبکہ 82 پولنگ اسٹیشن کو حساس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر 108 خواتین اہلکار تعینات ہوں گی،117 اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کی چھتوں پر تعینات کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات