آریان شاہ رخ خان، خوشی کپور کے ساتھ فلم نگری میں قدم رکھیں گے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 11:58

آریان شاہ رخ خان، خوشی کپور کے ساتھ فلم نگری میں قدم رکھیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ فلم نگری میں قدم رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے بعد اب ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی کرن جوہر کے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی فلم سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گی، خوشی کے ہمراہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔