پشاور ہائی کورٹ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی سے برطرف کئے گئے ڈاکٹر اظہر سرخیلی کے برطرفی فیصلہ کو کالعدم قرار دیدیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:25

پشاور ہائی کورٹ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی سے برطرف کئے گئے ڈاکٹر اظہر ..
ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے برطرف کئے گئے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اظہر سرخیلی کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اظہر سرخیلی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اظہر سرخیلی نے اپنی برطرفی کے فیصلہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ان کی اپیل سماعت کیلئے منظور کتے ہوئے ان کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔