این اے 71 گجرات سے (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 14:16

این اے 71 گجرات سے (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی نااہلی کیلئے درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 71 گجرات سے (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن ٹربیونل کے جسٹس مامون الرشید نے ناکام امیدوار محمد الیاس چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عابد رضا آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے، عابد رضا کو غیرقانونی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق لیگی رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے خلاف مقدمات زیرسماعت ہیں۔ریٹرننگ آفیسر نے این اے 71سے (ن) لیگی امیدوار عابد رضا کو دھاندلی سے کامیاب قرار دیا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عابد رضا کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے اور این اے 71 میں دوبارا الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔ الیکشن ٹربیونل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔