جعلی ٹکٹ کے ذریعے دہلی ایئرپورٹ میں داخل ہونیوالا روسی شہری گرفتار

جمعہ اکتوبر 15:52

جعلی ٹکٹ کے ذریعے دہلی ایئرپورٹ میں داخل ہونیوالا روسی شہری گرفتار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2018ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فرضی ٹکٹ کے ذریعے ٹرمینل میں داخل ہونے پر روسی باشندے کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ملزم اے سرگویچ ہوائی اڈے کی عمارت نمبر 3سے داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے شبہ کی بنیاد پر اسے روک لیا اور پوچھ گچھ شروع کردی۔ملزم کے پاس سے روسی پاسپورٹ برآمد ہوا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ کرنسی تبدیل کرانا چاہتا تھا اس لئے اس نے بینکا ک کے استعمال شدہ ٹکٹ کو استعمال کیا۔ایئرپورٹ کے حکام نے تحقیقات کیلئے روسی باشندے کومتعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :