آئند چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ‘محکمہ موسمیات

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:23

آئند چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ‘محکمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئند چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر: راولاکوٹ06، خیبر پختونخوا: میرکھانی، کاکول 01 میٹرریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کادرجہ حرارت:مٹھی، چھور 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ آج بروز ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ دویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :