عورت فائونڈیشن اور آکسفیم کا ملک میں خواتین کے خلاف تشدد میں کمی کے لئے ’’گنجائش پیدا کرنے‘‘ کے عنوان سے منصوبہ کا آغاز

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) عورت فائونڈیشن اور آکسفیم نے ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں کمی کے لئے ’’گنجائش پیدا کرنے‘‘ کے عنوان سے منصوبہ کا آغاز کیا ہے۔ عورت فائونڈیشن کے سینئر اہلکار نعیم مرزا نے بتایا کہ یہ منصوبہ عورت فائونڈیشن اور آکسفیم کے مابین باہمی اعتماد اور تعاون کا تسلسل ہے جو گلوبل افیئر کینیڈا کے مالی تعاون سے شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کا بنیادی مقصد معاشرے کے اکابرین بشمول مذہبی رہنمائوں، نجی شعبہ، سیاسی قیادت کی موثر شمولیت کو یقینی بنانا اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو خواتین کے حقوق سے آگاہی دینا ہے اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے لئے خواتین کی قیادت کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے اس منصوبہ کے تحت تشدد کا شکار خواتین اور لڑکیوں یا کم عمری اور جبری شادیوں کا نشانہ بننے والی خواتین اور طویل المدت خدمات اور تعاون تک رسائی اور ان کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جن میں محفوظ پناہ گاہیں اور نفسیاتی و سماجی مدد کے علاوہ اقتصادی مواقع پیدا کرنا شامل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاون سٹریٹجک روابط قومی اور علاقائی تعاون اور جدید علوم و احتسابی نظام میں بہتری کے لئے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ منصوبہ کے تحت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :