پاکستان میں فارمیسی کی صنعت نے بہت ترقی کی ہے اس شعبے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے، ڈاکٹرالطاف حسین

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:25

پاکستان میں فارمیسی کی صنعت نے بہت ترقی کی ہے اس شعبے میں مزید تحقیق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی ، کلیہ فارمیسی کے زیر اہتمام ’’ فارما سسٹ کا عالمی دن‘‘کے موضوع پر ہونے والے پروگرام سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فارمیسی کی صنعت نے بہت ترقی کی ہے اس شعبے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر میں فارماسسٹ کا ہونا لازمی ہے اور کوئی بھی دوا فارماسسٹ کے مشورہ کے بغیر استعمال نہ کی جائے کیونکہ دوائوںکے استعمال کرنے میں ذراسی بھی کوتاہی ہوجائے تو وہ زہر کی طرح منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

انچارج فارما کوگنوسی ڈاکٹر زاہد خان نے کلیہ فارمیسی کی پروگرام کے تحت عوام میں فارماسسٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انچارج فارما سیوٹکس ڈاکٹر لبنیٰ بشیرنے کہا کہ یہ دن دنیا بھر میں فارماسسٹ کے طوپر منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد عوام کوفارماسسٹ کی اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عبیداللہ کورائی نے اس دن کے حوالے سے کہا کہ عوام میں فارماسسٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کلیہ فارمیسی کے تحت یہ پروگرام کیا گیاہے اوراس کے ذریعے سے فارماسسٹ ہیلتھ کیئر سسٹم میں اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں جوکہ مریض کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مہہ جبیں نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔پروگرام میں ڈاکٹر ایاد نعیم،ڈاکٹراسلم شاہ،ڈاکٹر جبران بن یوسف اور ڈاکٹر شفق ارشاد ،ڈاکٹر محمد خان اورڈاکٹر عاقف الدیننے فارما سسٹ کی اہمیت پرمختلف موضوعات پر مفید معلومات فراہم کی۔