Live Updates

پاکستان بیت المال کو جدید خطوط پر استوار کرنے، پاکستان سویٹ ہومز کے منصوبے کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے،

غریب تک پہنچنا اور ان کے لئے مزید فلاحی منصوبوں کا آغاز کرنا اور انہیں خود کفیل بنانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) پاکستان بیت المال کے نئے مقرر کردہ منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے اخراجات کو کم کر کے غرباء کو خود کفیل بنانے کے لئے رقوم کے موثر استعمال کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان بیت المال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب تک پہنچنا اور ان کے لئے مزید فلاحی منصوبوں کا آغاز کرنا اور انہیں خود کفیل بنانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز کے منصوبے کی اپ گریڈیشن کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے پاکستان سویٹ ہومز کے مجموعی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عون عباس بپی کو گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی طرف سے پاکستان بیت المال کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایک کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ کاشتکار، سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اور مقامی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

عون عباس 1977ء میں ملتان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے اعزازی کے ساتھ ساتھ مواصلاتی علوم میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ عون عباس جنوبی پنجاب میں مختلف شعبوں میں مشغول ہیں جن میں کاشتکاری، پٹرول پمپ، ملز اور تعلیم شامل ہیں۔ انہوں نے سات سال قبل جنوبی پنجاب کے خطہ سے اپنی سیاست کا آغاز کیا۔ انہیں 2015ء مٰں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا سپیل ایڈوائزر مقرر کیا۔ عون عباس نے اپنے سات سالہ سیاسی کیریئر میں جنوبی پنجاب کے خطہ میں متعدد انتخابی مہمات میں بھی حصہ لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات