Live Updates

سندھ حکومت کی نااہلی کو چھپانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں آچکے ہیں، حلیم عادل شیخ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:32

سندھ حکومت کی نااہلی کو چھپانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔اپنی نااہلی اورعیبوں کو چھپانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں آچکے ہیں عوام کے سامنے پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کا تھر کو 20 سال آگے قرار دینا مرتے ہوئے بچوں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

سندھ حکومت بلاول بھٹو کے سافٹ فیس کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے اس سال میں آج کی تاریخ تک خوراک علاج نہ ہونے کی وجہ سے 491بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔کتنے ہی زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہیں، مٹھی کے ہسپتال میں ایک ایک بیڈ پر چار چار بچے علاج کے لیے پڑے ہوئے ہیں۔205ارب کا بجٹ کہیں نظر نہیں آرہا ایمبولینس سے لیکر ادویات تک پیسوں پر مل رہی ہیں موبائل میڈیکل یونٹس ناکارہ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

750آراو پلانٹ لگائے گئے جن میں 80فیصد ابھی تک بند پڑے ہوئے ہیں جس میں ساڑھی7ارب سندھ حکومت نے کھالیے مگر تھر کی عوام کو سہولیات نہ مل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا افتتاح سابق صدر نے خود کیا مگر وہ بھی چل نہیں سکا اسٹاف کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں۔ پچھلے سال کی گندم کی 6000بوریوں میں مٹی اور کیڑے نکل آئے ہیں غریبوں کو دینے کی بجائے انہیں بیچنے کے لیے رکھ دیا ہے۔ ایک وزیر صاحب نے تھر پارکر میں ڈیم کا ذکر کیا تو وہ 15ڈیم 1990سے بنے ہیں پیپلزپارٹی کا کارنامہ نہیں ہیں۔ تھرپارکر میں بنے ہوئے ڈیم بارانی ڈیم ہیں جو صرف بارش کے پانی سے بھریں گے۔ ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور تھرپارکر کے دور دراز علاقوں کا دورہ کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات