وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی سے فرانس کے سفیرمارک بیریٹی کی ملاقات

دوطرفہ تعاون اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا پاکستان اورفرانس کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں،دہشت گردی نے پوری دنیاء کو متاثرکیاہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے امن اورسلامتی کی بحالی میں کلیدی کرداراداکیا ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:40

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی سے فرانس کے سفیرمارک بیریٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہاہے کہ دہشت گردی نے پوری دنیاء کو متاثرکیاہے اورپاکستان کی مسلح افواج نے امن اورسلامتی کی بحالی میں کلیدی کرداراداکیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں فرانس کے سفیرمارک بیریٹی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ،ملاقات میں دوطرفہ تعاون اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان اورفرانس کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی نے پوری دنیاء کو متاثرکیاہے اورپاکستان کی مسلح افواج نے امن اورسلامتی کی بحالی میں کلیدی کرداراداکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فرانسیسی سفیر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں دستیاب مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بالخصوص سیاحت کے شعبے میں بے شمارمواقع دستیاب ہیں۔

فرانس کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اوراس ضمن میں سکیورٹی فورسز اورشہریوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ طویل المعیاد تعاون کی خواہش کاظہارکیا ۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور اورمزید شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔