کشمیر کمیٹی جدہ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن کے بہانے خون ریزی کی مذمت

مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی افواج نے سرچ آپریشن کے نام پر جو ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے اس میں چھاپوں کے دوران 40 سے زیادہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:25

کشمیر کمیٹی جدہ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن کے بہانے ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2018ء،ایم خوشحال شریف،نمائندہ خصوصی، جدہ) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری اور دیگرممبران محمد عامل عثمانی(ترجمان ) ، منیراحمد گوندل ' غلام نبی بٹ " راجہ محمد زریں خان ' ڈاکٹر مجاھد ظفر' نصر اقبال سردار خان ' سردار محمد اقبال یوسف ' عامر غنی میر اور دیگر ممبران نے ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن کے بہانے خون ریزی کی مذمت کی ہے - انھوں نے کہا ہیکہ مصدقہ خبروں کی مطابق مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی افواج نے سرچ آپریشن کے نام پر جو ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے اس میں چھاپوں کے دوران 40 سے زیادہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا گیا۔

بانڈی پور میں سرچ آپریشن کے دوران مزید تین بے گناہ کشمیریوںکو شہید کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کی بگڑی ہوئی صورتحال کا عالمی سطح پر بھی جائزہ لیا جانا چاہیے ۔ کشمیر کمیٹی جدہ نے کہا ہیکہ عالمی سفارتکاری اور میڈیا کے ذریعے اس مسئلہ پر خاموش رہنے والے ممالک کاضمیر جگانا ہو گا کشمیر کمیٹی جدہ نے زور دیا ہیکہ اس صورتحال میں ہماری نئی حکومت کو فوری ایکشن لینا ہو گا اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کی خاطر بھارت پر دباﺅ ڈالنے کے لئے آمادہ کرنا ہو گا تاکہ یہ دیرینہ حل طلب مسئلہ یواین قراردادوں کی روشنی میں پُرامن طریقے سے حل ہو سکے اور برصغیر کا امن قائم رہ سکے۔