سعودیہ‘متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:49

سعودیہ‘متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے دوران ستمبر میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب سے 36 کروڑ ڈالر سے زائد، متحدہ عرب امارات سے 30 کروڑ ڈالر سے زائد، امریکا سے زائد 23 کروڑ سے زائد، برطانیہ سے 133 کروڑ ڈالرسے زائد جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 4کروڑ 11 لاکھ ڈالر سے زائد رقوم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک میں بھجوائی ہیں جبکہ ملائشیا، ناروے ، سویٹزرلینڈ، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے دیگر ممالک سے ترسیلات زر 18 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں۔