سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی زیر صدارت سینیٹ کی اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس

گڈانی میں پی ٹی ڈی سی کی 172 کنال اراضی پر نجی کمپنی کے قبضے کے معاملے پرنوٹس لینے بارے تبادلہ خیال

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:19

سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی زیر صدارت سینیٹ کی اختیارات نچلی سطح پر منتقلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) سینیٹ کی اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں گڈانی میں پی ٹی ڈی سی کی 172 کنال اراضی پر نجی کمپنی کے قبضے کے معاملے پر غور کیا گیا سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ یہ اراضی پی ٹی ڈی سی کی تھی چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری زمین پرپرائیویٹ پارٹی نے قبضہ کرلیا اور کسی کو معلوم نہ ہوا اس معاملے کا نوٹس ہونا چاہیے جبکہ اراضی پر قابض درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس نے 2011 سے 2013 تک کام کیا۔

(جاری ہے)

اور اس پر خطیر رقم خرچ کی فروری 2014 میں معلوم ہوا کہ زمین پی ٹی ڈی سی کی ہے ۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز لیفٹینٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج ،مشتاق احمد ، ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔