Live Updates

تحریک انصاف کے نوجوان نظریاتی کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، شاہ محمود قریشی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:49

تحریک انصاف کے نوجوان نظریاتی کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، شاہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے نوجوان نظریاتی کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے میڈیا سیل کی جانب سے بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جس کا اہتمام مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات توصیف عباسی نے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں نوجوانوں نے تبدیلی کی سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیاجس کے نتیجے میں عمران خان کی قیادت میں آج پاکستان میںعوام کی حقیقی معنوں میں ترجمان جماعت برسراقتدار آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر توصیف عباسی نے نوجوانوں کا انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے نوجوانوں نے اپنے بہتر مستقبل کے لیے تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کیا اور اپنی نمائندہ جماعت کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔اس ملک کے نوجوانوں نے عمران خان کی قیادت میں اپنے سیاسی، سماجی اور معاشرتی مستقبل کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے اور تمام مسائل کے حل کے لیے نہایت پر امید ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات