ایس ایس بی آل سندھ قائد ملت باکسنگ ٹورنامنٹ مرد و خواتین کے مقابلی16-15 اکتوبر کو ہونگے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:56

ایس ایس بی آل سندھ قائد ملت باکسنگ ٹورنامنٹ مرد و خواتین کے مقابلی16-15 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے دو روزہSSB آل سندھ قائد ملت باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص میں منعقد ہونگے، سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق کراچی میں ل سندھ میں سندھ کے چھ ڈویژن حیدر آباد، میرپور خاص،شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور کراچی کی دو ٹیموں کے علاوہ سندھ رینجرز کی ٹیم شرکت کریگی، یہ مقابلے شہید بے نظیر بھٹو باکسنگ کلب آئی سی آئی روڈ میں16-15 اکتوبر کو سہ پہر3بجے منعقد ہونگے، جس کے لئے وزن و ڈراز اتوار14اکتوبر کو شام4تا6بجے منعقد ہونگے، حیدر آباد میں جونیئر کلاس کے مقابلی16اکتوبر کو سہہ پہر3بجے ینگ مین باکسنگ کلب پکا قلعہ حیدر آباد میں منعقد ہونگے، ڈویژنل سیکریٹری حیدر آباد ذوالفقار زہری آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے، جبکہ میرپور خاص میں یہ مقابلے اسٹیشن چوک اسٹین روڈ میں رات9بجے منعقد ہونگے باکسرز کے وزن پیر15اکتوبر کو استاد فل محمد باکسنگ کلب مین منعقد ہونگے، ڈویژنل سیکریٹری محمد سلیم بلوچ آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے کراچی کے دو جونیئر ٹیمیں جو بوائز اور گرلز پر مشتمل ہونگی حیدر آباد اور میرپور خاص کے مقابلوں میں شرکت کرینگی، یوتھ و سینئر کلاس لائٹ فلائی تا سپر ہیوی ویٹ جبکہ جونیئر کلاس(بوائز و گرلز) میں57-54-52-50-48-46اور60کلو گرامز کے باکسرز حصہ لیں گے۔