Live Updates

وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کواپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے ، سابق حکومتیں ذمہ دار ہیں، سردار عثمان بزدار

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:32

وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کواپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، ماضی کی ..
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کواپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ پاکستان بدلے گا اور کپتان ہی تبدیلی لے کر آئے گا۔وہ مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو آج اس نہج پر سابق حکومتوں نے پہنچایا۔ ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے اور گزشتہ دس برس کے دوران قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی اداروں کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی تباہ و برباد کیا اور پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا گیا۔

(جاری ہے)

سابق ادوار میں قومی معیشت کے ساتھ جو گھناؤنا کھیل کھیلا گیا وہ نا قابل معافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔قوم کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے۔ مشکل حالات عارضی ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دور میں ہی جلد اچھا وقت آئے گا اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدید بدلے گی اور ملک کو موجودہ مسائل سے نکالے گی۔ قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات