امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی نوازشریف سے ملاقات ،ْ اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ،ْ ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:37

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی نوازشریف سے ملاقات ،ْ اہلیہ کے انتقال ..
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور ان کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب امیر العظیم ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف شامل تھے ۔