مسلم لیگ (ن) بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد احتجاجی سیاست میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا ،ْمولانا فضل الرحمن اہم کر دارادا کرینگے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:37

مسلم لیگ (ن) بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد احتجاجی سیاست میں مزید تیزی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد احتجاجی سیاست میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے سے ہی اپوزیشن موثر احتجاجی حکمت عملی اختیار کر سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی اور آفتاب احمد خان شیرپائو مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے موقف کے ساتھ ہیں تاہم پیپلز پارٹی نے ابھی تک صرف ایشوز کی بنیاد پر مسلم لیگ کا ساتھ دینے کی حامی بھری ہے ۔