لاہور،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لئے متحرک ہو گئے

ملک بھر کے دینی مدارس سے مذاکرات مکمل کر لئے،نجی سکولوں میں اے لیول اور او لیول ختم کرنے کی تجویز پرغور شروع

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:48

لاہور،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں، جہاں انہوں نے ملک بھر کے دینی مدارس سے مذاکرات مکمل کر لئے ہیں۔ وہاں ملک بھر کے نجی سکولوں میں اے لیول اور او لیول ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے سکولوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کے لئے دینی مدارس پر واضح کیا گیا ہے کہ دینی مدارس میں بھی سکولنگ سسٹم لاگو کیا جائے گا۔ حکومت دینی مدارس کے نظام تعلیم کو چھیڑے گی نہیں بلکہ مدارس کے نظام تعلیم میں چار مضامین کو شامل کیا جائے گا اور دینی مدارس کے طلباء کو کمپیوٹر فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :