کوئٹہ ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے نواب غوث بخش ہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاج کے لئے 94 لاکھ کا چیک سی ای او ڈاکٹر شفیع زہری کو دیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے نواب غوث بخش ہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاج کے لئے جدید مشینری اور آپریشن تھیٹر کے قیام کے لئے 94 لاکھ کا چیک چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شفیع زہری کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ لشکری رئیسانی نے غریب مریضوں کے علاج و معالجے کے غرض سے نواب غوث بخش ہسپتال میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے جدید مشینری اور آپریشن تھیٹر کے قیام کے لئے 94 لاکھ کا چیک ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شفیع زہری کو دے دیا تاکہ غریب مریضوں کے علاج معالجے میں سہولیات حاصل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :