حکومت توہین رسالت کے قانون 295 سی کو اس کی اصل حالت میں برقرار رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:16

حکومت توہین رسالت کے قانون 295 سی کو اس کی اصل حالت میں برقرار رکھنے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت توہین رسالت کے قانون 295 سی کو اس کی اصل حالت میں برقرار رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ 295 سی ایکٹ میں ترمیم کی سخت مخالفت کرینگے، ترمیمی بل کی منظوری سابق حکومت کی کابینہ نے دی تھی، کابینہ سے ایک بار بل منظور ہونے کے بعد دوبارہ کابینہ میں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے بل کی واپسی کیلئے 27 ستمبر کو سینیٹ میں اپنی تحریک جمع کروائی جو ابھی تک زیر التوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل کی واپسی کیلئے 11 اکتوبر کو دوبارہ تحریک جمع کروائی جا چکی ہے۔