Live Updates

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا روزگار پروگرام شروع کررہے ہیں ،ْکوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنائیں گے ،ْعمران خان

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:39

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا روزگار پروگرام شروع کررہے ہیں ،ْکوئٹہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا روزگار پروگرام شروع کررہے ہیں ،ْکوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنائیں گے۔ جمعہ کو بلوچستان کے طلباء کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں پانی کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زندگی میں جو حاصل کیا پہلے اس کا خواب دیکھا ۔ بڑی سوچ سے ہی بڑی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب انسان بار بار کوشش کرتا ہے اور کبھی ہار نہیں مانتا۔ انہوںنے کہاکہ نیلسن منڈیلا اپنی قوم کیلئے سوچتے تھے۔ عمران خان نے طلباء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات