ہر ہفتے دو سے تین اسکیم شروع ہورہی ہیں، ترقیاتی مد میں ملنے والے فنڈ کو ترقیاتی کاموں پر خرچ کررہے ہیں،میئرکراچی

جمعہ اکتوبر 20:45

ہر ہفتے دو سے تین اسکیم شروع ہورہی ہیں، ترقیاتی مد میں ملنے والے فنڈ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہر ہفتے دو سے تین اسکیم شروع ہورہی ہیں، ترقیاتی مد میں ملنے والے فنڈ کو ترقیاتی کاموں پر خرچ کررہے ہیں، آنے والے بجٹ میں مزیدمسائل حل کریں گے،یوسی ستائیس بلاک ون میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر سے یونیورسٹی روڈ سے گلستان جوہر جانے والی ٹریفک کو سہولت ملے گی، یہ بات انہوں نے جمعہ کی صبح یونیورسٹی روڈ کو گلستان جوہر سے ملانے والی نو تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور ، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، یوسی چیئرمین اور دیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے پروجیکٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس جگہ ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ کی دو سڑکیں تعمیر کی گئی ہیںجو یونیورسٹی روڈ کو جوہر سے کنیکٹ کرتی ہے جبکہ تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ اور سیوریج کا کام بھی سرانجام دیا گیا، اس پورے علاقے کو اس سڑک کی تعمیر سے ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈی ایم سی کا کام ڈی ایم سی اور کے ایم سی کا کام کے ایم سی کرے، ہم کراچی کے مختلف ضلعوں میں سڑکیں تعمیر کررہے ہیں تاکہ شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کئے جاسکیں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے بچا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے کراچی میں ٹریفک سسٹم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، میٹروپول سے ملیر ہالٹ تک ایک لین بنے گی جس پر صرف موٹر سائیکلیں چلیں گی،شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو صاف کریں گے اور ہر قسم کی تجاوزات ہٹائیں گے، صدر سے انکرچمنٹ کا مکمل خاتمہ کریں گے،ایک سو چار سڑکوں سے تجاوزات ہٹائیں گے،گجر نالے کا اطراف میں سڑک بنارہے ہیں، رہائشی علاقوں کیلئے سیوریج کی پائپ لائن ڈال رہے ہیں،انڈر پاس کی حالت بہتر کررہے ہیں ،پچیس پیڈسٹرین برج پر پینٹ ہورہا ہے،کسی بھی برج پر اشتہارات نہیں لگنے دیں گے،آئیڈیاز کا کراچی میں بڑا ایونٹ آرہا ہے جس کے باعث شاہراہ فیصل پر تمام پارٹی بینرز ہٹا دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :