پاکستان کوسٹ گارڈ ز کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ مقام پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا کی ہدایت پر پاکستان کوسٹ گارڈ ز کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ طبی سہولتوں سے محروم علاقوں جیوانی ، پشیگان ، پسنی ، مکولو اور وندر ناکہ کھاری کے مقام پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سول ڈاکٹروں اور مختلف ماہرین امراض کے تعاون سے علاقہ مکینوں کا مفت چیک اپ کیا گیا ۔

میڈیکل کیمپس میں کل 1905 مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی جس میں 470 مرد ، 823 خواتین اور 612 بچے شامل تھے ۔ تمام مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔ علاقہ مکینوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز اور طبی عملے کی اس کاوش اور جذبے کو بے حد سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ماضٰ کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سول ڈاکٹروں کی مدد سے مستقبل میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی رہے گی ۔

جہاں پر لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب ہی بہترین اور فوری مفت طبی امداد فراہم کی جائے گی ۔ فی الوقت علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی پوسٹیں یہ سہولت علاقہ مکینوں کو بوقت ضرورت مفت مہیا کر رہی ہیں ۔ گذشتہ چھ سال سے پاکستان کوسٹ گارڈز کوسٹل علاقوں میں رہنے والے غریب افراد کے لیے ایسے کیمپس کا انعقاد کرتی آ رہی ہیں جبکہ ناکہ کھاری کے مقام پر ایک مستقل میڈیکل سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر تمام افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :