یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبال میں پہلا گول کردیا

میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ کے حامل سابق ایتھلیٹ نے سڈنی میں میکارتھر ساؤتھ ویسٹ یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں دو گال اسکور کیے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:56

یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبال میں پہلا گول کردیا
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) عالمی شہرت یافتہ اسپرنٹر اور ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے آسٹریلین سینٹرل کوسٹ میرینرز کے لیے کھیلتے ہوئے پروفیشنل فٹبال میں اپنا پہلا گول اسکور کردیا۔100میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ کے حامل سابق ایتھلیٹ نے سڈنی میں میکارتھر ساؤتھ ویسٹ یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں دو گال اسکور کیے۔32سالہ فٹبالر میچ میں گروئن انجری کا شکار ہوئے تاہم اپنی انجری پر قابو پاتے ہوئے انہوں نے 55ویں منٹ میں گول اسکور کر کے پروفیشنل فٹبال میں پہلا گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

حریف ٹیم کے دفاع کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جمیکا سے تعلق رکھنے والے سابق فٹبالر نے 69ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکور کیا اور روایتی انداز میں جشن منایا۔

(جاری ہے)

دوسرا گول اسکور کرنے کے بعد انہیں میدان سے باہر بلا لیا گیا لیکن اس وقت تک ان کی ٹیم سینٹرل کوسٹ 0-4 کی برتری حاصل کر چکی تھی۔یوسین بولٹ اگست میں اے لیگ کلب کا حصہ بنے تھے اور اس کے بعد سے پہلا موقع تھا کہ بولٹ نے میچ کی شروعات کی اور ابتدائی منٹ سے کھیل کا حصہ تھے۔

انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے کھیلنے کا موقع ملا اور مجھے خود پر فخر ہے۔بولٹ نے کہا کہ میچ کا آغاز کرنے کے بعد دو گول اسکور کرنا میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :