ایوان صدر کے دروازے عوام اور طلباء کے لیے کھول دیے گئے

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ایوان صدر کا دورہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں،طلباء اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں،ڈاکٹرعارف علوی

جمعہ اکتوبر 20:56

ایوان صدر کے دروازے عوام اور طلباء کے لیے کھول دیے گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2018ء) وعدے کے مطابق ایوان صدر کے دروازے عوام اور طلباء کے لیے کھول دیے گئے ۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ایوان صدر کا دورہ کیا ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے طلباء کو ایوان صدر آمد پر خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ طلباء اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔طلباء کو ایوان صدر کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا ۔طلباء نے اس پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور یہ موقع فراہم کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ بھی ادا کیا۔