معروف صحافی حامد میر نے اپنے پرانے ادارے میں شمولیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:31

معروف صحافی حامد میر نے اپنے پرانے ادارے میں شمولیت اختیار کر لی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اکتوبر 2018ء) معروف صحافی حامد میر نے اپنے پرانے ادارے میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور صحافی، اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے کچھ عرصہ قبل اپنے پرانے ادارے کو خیرباد کہتے ہوئے مارکیٹ میں نئ انٹری کرنے والے میڈیا چینل گورمے نیوز کو جوائن کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب نامور صحافی، اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے کچھ ماہ کے بعد ہی اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حامد میر نے گورمے نیوز کو چند ماہ کے قیام کے بعد ہی خیرباد کہہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامور صحافی، اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے گورمے نیوز کو خیرباد کہتے ہوئے اپنا پرانا ادارہ جوائن کر لیا ہے۔ حامد میر جلد اپنے پرانے ادارے پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :