میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی اہلیہ کی رسم قل ادا کردی گئی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:57

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی اہلیہ کی رسم قل ادا کردی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کی اہلیہ کی رسم قل جمعہ کو ادا کی گئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلند ی کے لئے دعا کی۔گزشتہ روز میئر شیخ انصرعزیز کی اہلیہ کی رسم قل ان کے گھر ایف سکس تھری میں ادا کی گئی جس میں وزیر صحت عامر محمود کیانی،سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،سرتاج عزیز ،رفیق رجوانہ ،ڈاکٹر اسرار شاہ، مرتضی جاوید عباسی ،طارق فاطمی ،چوہدری قمر زمان ،سید مہدی ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،فیصل سخی بٹ،ایرانی سفیر ،پرتگال کے سفیر،شام کے سفیرسمیت دیگر ممالک کے سفراء،ایم سی آئی کے ڈپٹی میئرز،اسلامی ممالک کے سفراء، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق اور موجودہ عہدیداران، تاجر رہنما، ایم سی آئی کی یونین کونسلوں کے چیئرمین،وفاقی حکومت کے اعلیٰ اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران سمیت سی ڈی اے ،ایم سی آئی کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر اسلام آباد سے تعزیت کرتے ہوئے شرکاء نے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ واضح رہے کہ مرحومہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گذشتہ کئی ماہ سے لندن میں زیرِ علاج تھیں جہاں ان کا گذشتہ جمعہ کے روز انتقال ہو گیا تھا۔