Live Updates

ملک پرلوٹوں کی حکومت ہے،جس کامقصدلوٹاکریسی ہے نہ ڈیموکریسی، جمعیت علمائے اسلام

ایمپائرکی انگلی کے اشارے پرناچنے والی حکومت کاکوئی مستقبل نہیںہم ہرمحاذپراس کاڈٹ کرمقابلہ کریںگے، ضلعی رہنما کا بیان

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ،حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،مولاناخدائے دوست،حاجی عبدالصادق، حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی نے کہاکہ ملک پرلوٹوں کی حکومت ہے،جس کامقصدلوٹاکریسی ہے نہ ڈیموکریسی،ایمپائرکی انگلی کے اشارے پرناچنے والی حکومت کاکوئی مستقبل نہیںہم ہرمحاذپراس کاڈٹ کرمقابلہ کریںگے،لوٹوں کوباتھ روموں میں ہوناچاہیے حکومت میںنہیںان خیالات کااظہارانہوںنے جمعیت حلقہ پی بی25کے زیراہتمام نواں کلی میں مفتی محمودکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاکنونشن سے مفتی رحمت اللہ،حاجی عبدالعزیزایڈوکیٹ،، سیدعبدالوہاب آغا،عبدالواسع سحر،حافظ بلال ناصر،حاجی حبیب الرحمن پکتوی،حافظ محمدیوسف رحیمی،مولانامحمدصادق،مولاناعبداللہ کوثری،مولاناامین اللہ،مولاناابراہیم شاہ آغا، عبدالصمدحقیار، مولاناعبدالکبیربرشوری،نورحسن ہوتک،محمدیارخان ودیگرنے بھی خطاب کیاکنونشن میں بڑی تعدادمیں کارکنوں اورعوام نے شرکت کی،قبل ازین جلسہ گاہ پہنچنے پرقائدین کاپرتپاک استقبال کیاگیااورکارکنوں نے کھڑے ہوکران کااستقبال کیاجلسہ گاہ اورمین روڈکوپرچم نبوی اورخیرمقدمی بینروںسے سجایاگیاتھا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مفتی محمودایک نظریے اورتحریک کانام ہے جس نے قوم کوآزادی کادرس دیاملک کو73کااسلامی آئین دیا،قادیانی کوغیرمسلم اقلیت قراردینے اوربحالی جمہوریت کے لئے صرف اول کاکرداراداکیاآج ملک بھرمیں ان کے لاکھوں پیروکاران کے مشن کی تکمیل اورحقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہدکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ انہوںنے کہاکہ گاڑیاں اوربھینسیں فروخت کرنے،چندہ اورمہمان وفدسے چوری کے بعدآئی ایم ایف سے رجوع کرنے اورقرضہ لینے ،مہنگائی کابم غریب عوام پرگرانے اورٹیکس بڑھانے جیسے اقدامات موجودہ حکومت کے دوماہ کے بھیانک کارنامے ہیںروپے کی قدر میں کمی ،ہوشربا مہنگائی اور آئی ایم ایف سے قرضوں کے لئے درخواست دینے پر تشویش ہے،عوام کی توقعات مایوسی میں بدلنا شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

جتنے دعوے اور وعدے کئے گئے تھے ، اس کے مقابلے میں معیشت کو سنبھالا دینے کا کوئی پروگرام حکومت کے پاس نظر نہیں آرہا۔ جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیے ہیں، ان کی پریشانیاں او رمایوسیاں بڑھنے لگی ہیں۔ لگتا ہے کہ خود انحصاری کی پالیسی صرف وزیر اعظم ہاوس کی بھینسیں بیچ کر دکھائی گئی اس کے لئے علاوہ عملی طور پر حکومت کے پاس کچھ نہیں اور محض تقریریں اور دعوے کرکے قوم کو سبز باغ دکھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے عوام کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔جب اپوزیشن میں تھے تو موجودہ حکمران خودعالمی مالیاتی اداروں سے قرضے کی بھیک نہ مانگنے کے دعوے کیا کرتے تھے مگر اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرح خود بھی کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی دنوں میں ہی اپنے ہی دعووں کی نفی سے حکومت کے دعوے خاک میں مل گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات