امریکا میں سویابین ، مکئی اور گندم کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:02

امریکا میں سویابین ، مکئی اور گندم کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) امریکا میں سویابین ، مکئی اور گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ پیداوار نسبتا کم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سویابین کے نومبر کے لیے سودے 9.25 سینٹ بڑھ کر 8.67 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے دسمبر کے لیے سودے 4.25 سینٹ بڑھ کر 3.73 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے دسمبر کے لیے سودے 10.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 5.18 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :