محکمہ زراعت نے کینولا کی بہتر پیداوار کیلئے تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی کی ہدایت کر دی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:17

محکمہ زراعت نے کینولا کی بہتر پیداوار کیلئے تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت نے کینولا اقسام کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار پہلا پانی اُگائو کے 30دن بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے کے وقت اور تیسرا پانی پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدار میں دیںاور شدید کورے کی صورت میں بھی ہلکی آب پاشی کریںاسی طرح رایا انمول کی صورت میںپہلا پانی ہر صورت میں کاشت کے 15سی20دن کے اندر لگائیں ورنہ بعد میں اُگنے والے پودے بیک وقت نہیں پک سکیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ توریا کو پہلا پانی 20سی25دن بعد لگائیںتاہم ڈی جی ایل کیلئے 3تا 4پانی کافی ہوتے ہیں جن میں سے پہلا پانی اُگائو کے 35دن بعد،دوسراپانی پھول آنے پراورتیسرا پانی پھلیاں بننے پردینا ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار فصلات کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو سرائیت پذیر پھپھوندی کش زہر لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :