گندم کی شاندار فصل کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، محکمہ زراعت

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:17

گندم کی شاندار فصل کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب نے محکمہ زراعت کو گندم کی بمپر کراپ کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران کاشتکاروںکو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر نے کی ترغیب دیں تاکہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول سمیت آئندہ سال کیلئے مقرر کردہ گندم کے پیداواری اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ وطن عزیز کی روز افزوں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر غذائی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی غذائی ضروریات میں خود کفیل ہو سکیں اور اضافی گندم برآمد کر کے ملک کو قیمتی زر مبادلہ کمانے کے قابل بھی بنایا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت محکمہ زراعت کو تمام وسائل فراہم کر رہی ہے لہٰذا وہ بھی کاشتکاروں کو تمام سہولیات کی بہم رسانی یقینی بنائے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کی غرض سے گائوں اور تحصیل مراکز کی سطح پر فارمرز ڈیز کا بھی انعقاد کیا جائے گا