سچن ٹنڈولکر کی بیٹی نے تیس لاکھ سے زائد مداح بنالیے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:51

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی نے تیس لاکھ سے زائد مداح بنالیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) دنیائے کرکٹ میں ماسٹر بلاسٹرکا نام پانیوالے بھارتی بلے بازسچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے لاکھوں مداح بنا لیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے لندن سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اٴْن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں پڑھنے سے عشق ہے اور وہ موسیقی سننا پسند کرتی ہیں۔سارہ ٹنڈولکر ان دنوں سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہیں، اٴْن کی سادہ اور خوبصورت تصاویر کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے 3لاکھ سے زائد فالوورز بنالیے ہیں جن کے لیے سارہ ٹنڈولکرکسی فیشن آئیکون سے کم نہیں ہیں۔