چوہدری فواد حسین کی لوک ورثہ کو برصغیر میں موسیقی کے ختم ہونے والے آلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلیویژن اور لوک ورثہ مل کر تمام صوبوں میں فنکارانہ صلاحیتوں کی تلاش کا پروگرام شروع کریں گے ،ْوفاقی وزیر اطلاعات

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:02

چوہدری فواد حسین کی لوک ورثہ کو برصغیر میں موسیقی کے ختم ہونے والے آلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے لوک ورثہ کو برصغیر میں موسیقی کے ختم ہونے والے آلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے لوک ورثہ کا دورہ کیا وہاں تمام امور کا جائزہ لیا اور لوک ورثہ کو برصغیر میں موسیقی کے ختم ہونے والے آلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان ٹیلیویژن اور لوک ورثہ مل کر تمام صوبوں میں فنکارانہ صلاحیتوں کی تلاش کا پروگرام شروع کریں گے اورتمام صوبوں میں نئے گلوکاروں اور موسیقاروں کو تلاش کریں گے۔