تھر ،ْ غذائی قلت سے مزید 2 بچے انتقال کرگئے،

رواں ماہ کی تعداد 17 ہوگئی 2018 میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض سے 493 بچے فوت ہوچکے ہیں ،ْرپورٹ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:02

تھر ،ْ غذائی قلت سے مزید 2 بچے انتقال کرگئے،
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) سول ہسپتال مٹھی میں مزید 2 بچے انتقال کرگئے جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد سترہ ہوگئی ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں 5 دن اور 8 دن کے مزید 2 بچے غذائی قلت سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بچوں کا انتقال گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا جس کے بعد سول ہسپتال مٹھی میں رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق 2018 میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض سے 493 بچے فوت ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان نے مٹھی میں بچوں کی ہلاکت کے از خود نوٹس کی سماعت کی تھی اور ریمارکس دیئے تھے کہ آصف زرداری اور بلاول تھر والوں کی مدد کریں۔چیف جسٹس نے بچوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور آئندہ ہفتے خود تھر کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔