حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیوں کا خلاف ضابطہ استعمال ہونے کا انکشاف

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 15:55

حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیوں کا خلاف ضابطہ استعمال ہونے کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) حکومت سندھ کی سرکاری گاڑیوں کا خلاف ضابطہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 26 قیمتی گاڑیاں سابق وزراء اور مشیروں کے زیراستعمال ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری گاڑیاں ضابطے کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، کرپشن مقدمات پر جیل میں قید شرجیل میمن کے پاس بھی سرکاری گاڑی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے سابق ارکان اسمبلی اور سنیٹرز بھی تاحال سرکاری گاڑیوں سے مستفید ہورہے ہیں۔وزیراعلی کے سابق مشیرومعاونین ارشد مغل، تیمورسیال اور امتیاز ملاح نے بھی گاڑیاں واپس نہیں کیں، وزیراعلی سرکاری گاڑیاں واپس لینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے تنبیہ کی تھی کہ افسران ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں خلاف ضابطہ استعمال کررہے ہیں، اضافی سرکاری گاڑیاں تین روز میں واپس نہ کی گئیں تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔