Live Updates

اسحاق ڈار اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے،فیصل واوڈا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 15:55

اسحاق ڈار اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے،فیصل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہاہے کہ حکومت پر اس وقت پچھلے تمام برسوں کا بوجھ ہے،عوام کو برباد کرنیوالے یہی لوگ ہیں اور پھر ملک چھوڑ کربھاگ جاتے ہیں،اسحاق ڈار اگر اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے، مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ہم نے غلط طریقے سے ڈالر کو روک رکھا تھا۔

(جاری ہے)

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی میں ڈالرغیرقانونی طریقے سے روکا گیا، گند صاف کرنے میں وقت لگے گا، پی ٹی آئی نے خوشی خوشی یہ سارا بوجھ اٹھا لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو غریب کرنے والی ن لیگ ہی ہے، عوام کو برباد کرنیوالے یہی لوگ ہیں اور پھر ملک چھوڑ کربھاگ جاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے ابھی تک کسی قسم کا بیل آئوٹ پیکج نہیں مانگا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بہت اچھے انداز سے اپنے کام کو سرانجام دے رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب گئے تو پیسوں کے لئے کسی قسم کی ڈیل نہیں کی، ہم نے امریکا کو پہلی بار برابری کی سطح پر مذاکرات کے لئے مجبور کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات