ملک میں ایتھلیٹکس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت سہولیات فراہم کرے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، اکرم ساہی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:42

ملک میں ایتھلیٹکس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت سہولیات فراہم کرے تو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ملک میں ایتھلیٹکس کے ٹیلنٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت مزید سہولیات فراہم کرے تو کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح اسٹیڈیم میں قومی جونیئر اینڈ یوتھ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے بعد اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں اگر حکومت دیگر کھیلوں کی طرح ایتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کو مزید سہولیات فراہم کرے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن قومی سطح پر ہرسال دو ایونٹس کا انعقاد باقاعدگی سے کررہی ہے، میری خواہش ہے کہ آئندہ سال سے پرائیویٹ سکول اور کالجز کو قومی جونیئر اینڈ یوتھ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کی دعوت دی جائے تاکہ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں شامل کرکے ان کو مزید تربیت دی جاسکے۔

(جاری ہے)

جناح اسٹیڈیم کے ایتھلیٹکس ٹریک کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکرم ساہی نے کہا کہ ویسے جناح سٹیڈیم انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کیقابل نہیں ہے حکومت کو جناح سٹیڈیم کے ٹریک کی مرمت کروانی چاہئے تاکہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے مقابلے پاکستان میں کروائے جا سکیں۔ انٹر نیشنل سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے کھلاڑی ارشد ندیم 27 برس بعد ایشین گیمز میں میڈل حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا اس کے علاوہ ہمارے کھلاڑیوں نے کئی دوسرے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایک اور سوال کے جواب میں اکرم ساہی نے کہا کہ اگر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تو تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :